شیعہ علماء نے عقیدہ رو پوشی تراش کر کون سے فوائد و ثمرات سمیٹے ہیں؟
الشیخ عبدالرحمٰن الششریشیعہ علماء نے عقیدہ رو پوشی تراش کر کون سے فوائد و ثمرات سمیٹے ہیں؟
جواب: انہیں سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا ہے کہ بے شمار شیعہ اپنے مذہب سے مرتد ہو گئے؟
قارئین کرام! اس میں حیرانگی کی کوئی بات نہیں کیونکہ یہ میری کلام نہیں بلکہ شیعہ کے مقدس جفر میں موجود ہے۔
سیدنا ابو جعفر الصادقؒ کا ایک ساتھی کہتا ہے میں نے اپنے القائم کی پیدائش غیبت اس کے ظہور میں تاخیر اس کی دلیل عمر اس کے جانے کے بعد مسلمانوں کی آزمائش اس کی طویل روپوشی سے مومنوں کے دلوں میں پیدا ہونے والے شکوک و شبہات اور اکثر شیعہ کے اپنے دین سے مرتد ہونے میں خوب غور و خوص کیا ہے۔
(الغيبة للطوسی: صفحہ، 127 بحار الأنوار: جلد، 51 صفحہ، 220 ح، 9 باب ما فيه من سنن الأنبياء)