Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

معاویہ (رضى الله عنہ) نے غلبہ سے حکومت حاصل کر کے پھر سُنت سیہ کو ایجاد کیا بڑا گناہ کیا ہے۔ (ابوالکلام آزاد زعیم السیاسی)

  مولانا ابوالحسن ہزاروی

معاویہ (رضى الله عنہ) نے غلبہ سے حکومت حاصل کر کے پھر سُنت سیہ کو ایجاد کیا بڑا گناہ کیا ہے۔ (ابوالکلام آزاد زعیم السیاسی) 

 الجواب اہلسنّت 

ڈاکٹر عبدالمنعم النمر مصری کا مقالہ جو سیاسی لیڈر کی سیرت پر لکھ رہا ہے پر عادت سے مجبور انہیں گھسی اپنی پٹی من گھڑت تاریخی موضوع روایات کی بیساکھیوں پر امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے خلاف یہ خرافات رقم کر رہا ہے۔ یہی وہ مصر اور مصری اسکالر ہیں. جنہوں نے باطل اور نفس پرستوں کی تائید میں فتویٰ دینے کا ٹھیکہ اٹھا رکھا ہے ۔ چنانچہ خاندانی منصوبہ بندی کے حق میں، سودی کاروبار کے جواز پر اور بنک کاری نظام کے درست قرار دینے پر انہیں کرم فرمانیوں کے قلم ہی سیاہی انڈیلتے چلے گئے ہیں، ایسے آزاد خیال لوگوں کی تحریرات سے اہل سنت کو الزام دینا بددیانتی کے سوا کچھ نہیں۔