Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

غیر مسلم میت کی دعوت میں شریک ہونا


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ ہمارے علاقے کے ایک نامی گرامی کافر، ہندؤ لیڈر کا انتقال ہو گیا، آپ کو بھی معلوم ہو گا، اخبار اور کارڈ کے ذریعہ دعوت دی گئی کہ اپنے محبوب رہنما کی روح کو شانتی پہنچانے کیلئے ان کی تیرہویں میں شریک ہوں۔ بہت سے مسلم بھائی اس پروگرام میں شریک ہوئے اور کھانا بھی کھایا۔ تو دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا ایسے پروگرام میں ایک مسلمان کا شریک ہونا جائز ہے؟

جواب: مسلمان مردوں کیلئے دعوت کا اہتمام ہماری شریعت میں نا جائز و ممنوع اور اس میں شرکت حرام و گناہ ہے تو غیر مسلم میت کی ایسی دعوت میں شریک ہونا کہاں جائز ہو گا؟

(فتاویٰ بحر العلوم: جلد، 5 صفحہ، 410)