Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ علماء کے نزدیک نماز کب واجب ہے؟

  الشیخ عبدالرحمٰن الششری

شیعہ علماء کے نزدیک نماز کب واجب ہے؟

جواب: جب تک امام قائم اپنی سرنگ سے نکل کر نہ آ جائیں تاکہ وہ شیعوں کو نماز پڑھائیں اس وقت تک ان پر جمعہ واجب نہیں ہے اسی لیے کہتے ہیں جمعہ اور حکومت مسلمانوں کے امام کے ذمے ہیں۔ 

(مفتاح الكرامة فی شرح قواعد العلامة: جلد، 2 صفحہ، 496 كتاب الصلاة، لمحمد جواد العاملی)

اس کا اعتراف کرتے ہوئے بعض علماء کہتے ہیں بے شک شیعہ اپنے ائمہ کے زمانے سے جمعہ کے تارک ہیں۔

(یہ بات شیعہ الخالصی نے اپنی کتاب الجمعہ میں صفحہ، 131 میں نقل کی ہے)

اب جب کہ امام کی غیبت کا زمانہ طول پکڑتا جا رہا ہے تو اب ان کے امام اکبر خمینی کا کہنا ہے کہ: اس زمانہ میں نماز جمعہ بطورِ اختیار کے واجب ہے یعنی انسان چاہے تو جمعہ کی نماز پڑھ لے یا پھر ظہر کی جمعہ کی نماز افضل ہے اور ظہر پڑھنے میں احتیاط ہے۔

 (تحرير الوسيله: جلد، 1 صفحہ، 205 البحث فی صلاة الجمعة)