شیعہ علماء کے نزدیک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹیوں کی تعداد کتنی ہے؟
الشیخ عبدالرحمٰن الششریشیعہ علماء کے نزدیک رسول اللہﷺ کی بیٹیوں کی تعداد کتنی ہے؟
جواب: بہت بڑا شیعہ عالم ابو القاسم کوفی لکھتا ہے کہ: بے شک سیدہ رقیہؓ اور سیدہ زینبؓ جو سیدنا عثمانؓ کی بیویاں تھیں وہ نہ رسول اللہﷺ کی بیٹیاں تھیں اور نہ رسول اللہﷺ کی بیوی سیدہ خدیجہؓ کی اولاد تھیں، بلکہ عوام کو انساب و اسباب کی قلت معرفت کے سبب شبہ ہو گیا ہے، اور انہوں نے ان کو بیٹیاں سمجھ لیا۔
(الاستغاثة فی بدع الثلاثة: جلد، 1صفحہ، 108 فيما ابدعه الثالث منهم)
بعض شیعہ علماء لکھتے ہیں: تاریخی روایات کی تحقیق کے بعد ایسی کوئی دلیل نہیں ملتی کہ رسول اللہ ﷺ کی سیدہ فاطمہؓ کے سوا بھی کوئی بیٹی تھی، بلکہ ظاہراً یہ لگتا ہے کہ باقی بیٹیاں سیدہ خدیجہؓ کی اپنے پہلے خاوند سے اولاد تھیں۔
(دائرة المعارف الاسلاميه الشيعية: جلد، 1صفحہ، 27 كشف الغطاء عن خفيات مبهمات الشريعة الغراء: جلد، 1 صفحہ، 57 (الفن الأول) الاعتقادات المبحث الثانی فی النبوة)
بلکہ ان کا علامہ مجلسی لکھتا ہے: سیدہ زینبؓ اور سیدہ رقیہؓ سیدہ خدیجہؓ کی بہن ہالہ کی بیٹیاں تھیں۔
(مرآة العقول: جلد، 5 صفحہ، 179 تاريخ مولد النبیﷺ ورفاته)