منکرِ توحید و رسالت کی نجات کا عقیدہ رکھنے والے شخص کی امامت کا حکم
منکرِ توحید و رسالت کی نجات کا عقیدہ رکھنے والے شخص کی امامت کا حکم
سوال: زید توحید و رسالت اور تمام ضروریاتِ دین کو تسلیم کرتے ہوئے یہ عقیدہ بھی رکھتا ہے کہ جو شخص صرف توحید کا قائل ہو اور رسالت اور قرآن کو نہ مانتا ہو وہ ہمیشہ ہمیشہ جہنم میں نہیں رہے گا بلکہ آخر میں اس کی مغفرت ہو جائے گی زید کو امام بنانا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: جو شخص آنحضرتﷺ کی رسالت و نبوت کو نہ مانے اور قرآن مجید کو اللہ تعالیٰ کی کتاب تسلیم نہ کرے وہ جَماہِیر اُمت محمدیہﷺ کے نزدیک ناجی نہیں ہو گا۔ ایسا شخص جو اس کی نجات کا عقیدہ رکھتا ہو اس کو امام بنانا جائز نہیں۔
( فتاویٰ ختم نبوت:جلد:1:صفحہ:476)