Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

اصحابِ جمل وصفین ( حضرت عائشہ و معاویہ وغیرہ) ظالم ہیں۔( دراسات للبيب)

  مولانا ابوالحسن ہزاروی

اصحابِ جمل وصفین ( حضرت عائشہ و معاویہ وغیرہ) ظالم ہیں۔( دراسات للبيب) 

  الجواب اہلسنّت  

ادب کی اس کتاب میں بھی تاریخی مواد کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ جن کے بارے میں ہم عرض کر چُکے ہیں کہ وضاع اور اسلام کے دُشمن لوگوں نے جھوٹی روایات گھڑ کر تاریخی کتب میں ان کو بھر دیا ہے ان روایات کے جھوٹا ہونے کی یہ دلیل کافی ہے کہ خود حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان کو عادل اور پاک طینت جنتی اور صالح قرار دیا جو قیدی ان جنگوں میں گرفتار ہوئے ان میں سے اگر کوئی فوت ہو جاتا تو ان کو غسل کفن کے بعد جنازہ کے لیے لایا جاتا اور حیدر کرار رضی اللہ عنہ بنفس نفیس ان پر نماز جنازہ پڑھتے اور مغفرت کی دعا فرماتے تھے۔ (تلخیص ابن عساکر جلد 7صفحہ 74طبع اول)

 علامہ تفتازانی نے شرح المقاصد المبحث السابع میں اہل صفین سے متعلق یہ تصریح کی ہے کہ (کہ صفین و جمل میں شریک حضرات میں سے) کوئی بھی نہ کافر ہے نہ فاسق ہے اور نہ ہی ظالم ہے کہ انہوں نے تاویل کے ذریعے یہ عمل سر انجام دیا۔

(شرح مقاصد صفحہ 223 جلد 2 المبحث السابع)

 حضرت مولانا محمد نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

مختصر یہ کہ مجدد الف ثانی رح، الشکور سالمی، تفتازانی، ملاعلی قاری وغیر ہم کبار علماء نے اہل صفین کے حق میں فسق اور ظلم کی نسبت کرنے کی نفی کر دی ہے۔ (رحماء بینہم حصہ چہارم صفحہ 180 )

ان ارباب علم کے بیانات آ جانے کے بعد مذکورہ کتاب کی حیثیت زیرو کے ہندسہ سے بھی گر جاتی ہے۔