Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

رافضی اور قادیانی کے ساتھ میل جول رکھنا اور کھانا پینا


سوال: رافضی، شیعہ، قادیانی وغیرہم معاملات میں ایک درجہ میں ہیں یا کچھ فرق ہے؟ ان کے ساتھ رسم رکھنا، کھانا پینا، ان کا حقہ پینا کیسا ہے؟ جو لوگ ان سے ایسے معاملات رکھتے ہیں ان کا حقہ پینا، ان کا کھانا پینا کیسا ہے؟ 

جواب: جو مرتدین ہیں قادیانی رافضی ان سے میل جول، رسم راہ کیسی؟ نری معاملت بھی حرام ہے جو لوگ ان مرتدین کے عقائد پر مطلع ہوتے ہوئے ان سے میل جول رکھتے ہیں حرام کار گنہگار ہیں، جس بد مذہب کی بد مذہبی حد کفر کو نہ پہنچی ہو جب اس سے بھی میل جول نا جائز تو اُن مرتدین سے رسم راہ کے کیا معنیٰ؟ بلکہ فاسق العقیدہ ہی نہیں فاسق العمل شخص کے پاس بیٹھنے کی اجازت نہیں جب تک وہ توبہ نہ کرے۔

 قال الله تعالیٰ: وَاِمَّا يُنۡسِيَنَّكَ الشَّيۡطٰنُ فَلَا تَقۡعُدۡ بَعۡدَ الذِّكۡرٰى مَعَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ (سورۃ الانعام: آیت، 68)

(فتاویٰ مصطفويہ: صفحہ، 476)