رافضی اور قادیانی کے پیچھے نماز پڑھنے اور ان سے تعلقات رکھنے کا حکم
بد مذہب کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے، اور اگر اس کی بد مذہبی حد کفر تک پہنچی ہوئی ہو جیسے آج کل کے قادیانی رافضی وغیرہ جب تو اس کے پیچھے نماز باطل محض ہے جیسے کسی یہودی نصرانی ہندؤ مجوسی کے پیچھے۔ اس سے سلام کلام، ربط و ضبط، اس کے ساتھ کھانا پینا۔ راہ و رسم رکھنا سب حرام ہے۔
قال الله تعالیٰ وَاِمَّا يُنۡسِيَنَّكَ الشَّيۡطٰنُ فَلَا تَقۡعُدۡ بَعۡدَ الذِّكۡرٰى مَعَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ (سورۃ الانعام: آیت، 68)
(فتاویٰ مصطفویہ: صفحہ، 209)