Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

جس شخص کا دل صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی محبت سے خالی ہو، ایسے شخص کا ہمارے آستانے سے دور کا بھی واسطہ نہیں


ہمارا یہ روحانی سلسلہ بیعت (یعنی دربار عالیہ حضرت کیلیا نوالہ شریف کا سلسلہ نقشبندیہ ہے۔ جو تمام سلاسل روحانی میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے، اور بواسطہ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ حضور اکرمﷺ کے دامن سے وابسطہ ہے۔ چنانچہ میں اور میرے خانوادے کے تمام افراد دوہری نسبت رکھنے والے ہیں نسبی طور پر ہمیں فخر ہے کہ سیدنا علی المرتضیٰؓ کی اولاد ہیں، اور روحانی طور پر سیدنا صدیق اکبرؓ ہمارے مربی اور مرشد کامل ہیں۔

اسی لئے اس آستانہ عالیہ سے صحیح تعلق اُس شخص کا ہو سکتا ہے جو ایک طرف علی رضی اللہ عنہ کی تعظیم و توقیر کرتا ہو، اور دوسری طرف شہنشاہ صداقت، رفیق نبوت، یارِ غار اور مدفون پہلوئے پیغمبرﷺ جنابِ سیدنا صدیق اکبرؓ کی محبت سے اپنے قلب کو زندگی بخشتا ہو۔

اگر احترام صدیق اکبر رضی اللہ عنہ اور محبت عتیق سے دل خالی ہے۔ تو ایسے بے مغز چھلکے کا ہمارے آستانے سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔

(تحفہ جعفریہ: جلد، 4 صفحہ، 539)