Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

️ امیر معاویہ (رضى الله عنہ) مجبوراً اسلام میں داخل ہوا اور بخوشی اسلام سے نکل گیا۔ ( الکامل)

  مولانا ابوالحسن ہزاروی

امیر معاویہ (رضى الله عنہ) مجبوراً اسلام میں داخل ہوا اور بخوشی اسلام سے نکل گیا۔ ( الکامل) 

 الجواب اہلسنّت 

1: الکامل في اللغتہ والادب عربی ادب کی معروف کتاب ہے لیکن اس کتاب سے ادب عربی کے قواعد معلوم کیے جاتے ہیں مطاعن صحابہ نہیں ۔

2: اس کتاب کے مصنف کے بارے میں کوئی یقینی بات نہیں کہی جاسکتی کہ یہ کس خیال اور عقیدے کا شخص ہے۔ سنی ہے یا شیعہ! اتنی بات بہر حال واضح اور معلوم ہے کہ یہ شخص کوئی راسخ العقیدہ سنی یا عالم نہیں عام ادیبوں کی طرح یہ بھی ایک ادیب ہے لہٰذا اہلسنت کے ہاں اس کی باتیں قابلِ اعتبار نہیں ہیں۔

3: جو واقعہ یہاں نقل کیا گیا ہے اس کا ماخذ بھی وہی تاریخی کتابیں ہیں جن میں شیعہ کرم فرما اپنے ہاتھوں کی صفائی دکھا چُکے ہیں گذشتہ کسی الزام میں ان روایات کے متعلق ارباب علم کے بیان کردہ اصول ہم نقل کر چکے ہیں اُن اُصولوں کی روشنی میں ان تاریک روایات کے چہرے پر چھائی اداسیاں اور بدحواسیاں بہت اچھی طرح سے دیکھی جا سکتی ہیں۔