مدینہ منورہ کے گورنر
علی محمد الصلابی1۔ مروان بن حکم (42-49ھ):
42 ھ میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے مروان بن حکم کو مدینہ منورہ کی ولایت عطا کی، مروان کی معزولی کے وقت عبداللہ بن حارث بن نوفل مدینہ کے قاضی تھے۔
(تاریخ طبری: جلد 6 صفحہ 87 )
2۔ سعید بن العاص رضی اللہ عنہ (49-54ھ):
ماہ ربیع الاول 49 ھ میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے مروان بن حکم کو معزول کر کے اس کی جگہ سعید بن العاص رضی اللہ عنہ کو مدینہ منورہ کا والی مقرر کر دیا۔ یہ ربیع الثانی کی بات ہے، دوسری روایت کی رو سے یہ ربیع الاول کا واقعہ ہے۔
(ایضا: جلد 6 صفحہ 148)
3۔ مروان بن حکم کی دوسری ولایت (۵۴-۵۷ھ):
54 ھ میں سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے سعید بن العاصؓ کو مدینہ منورہ کی ولایت سے ہٹا کر اس کی جگہ دوبارہ مروان بن الحکم کو مدینہ منورہ کا عامل مقرر کر دیا۔
(تاریخ طبری: جلد 6 صفحہ 210)
4۔ ولید بن عتبہ بن ابوسفیان:
57 ھ میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے مروان کو ہٹا کر اس کی جگہ ولید بن عتبہ بن ابوسفیان (ایضاً: جلد 6 صفحہ 225)
کو مدینہ منورہ کا عامل مقرر کیا۔
(ایضاً)