توہین رسالتﷺ کرنے والے اور اس کو مسلمان سمجھنے والوں کے نکاح کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماءِ دین اس مسئلہ میں کہ عبدالقادر نے حضور اکرمﷺ کی توہین کی ہے، اور اس پر علماء کا فتوٰی کفر آ چکا ہے، اور وہ توبہ سے انکار کرتا ہے، اس کا نکاح ٹوٹ گیا ہے یا نہیں؟ اور اس کے بھائی بھتیجے اس کو مسلمان سمجھتے ہیں اور اس کے معاون ہیں، ان کا نکاح بھی عند الشرح ٹوٹ گیا ہے یا نہیں؟ اگر ٹوٹ گیا تو ان کی مطلقہ بیویوں کا نکاح دوسرے مسلمانوں سے جائز ہے یا نہیں؟ اور وہ مطلقہ بیویاں مہر کی لین دار ہیں یا نہیں؟
جواب: جو شخص حضور اقدسﷺ کی توہین کرے، یقیناً کافر ہے اس کی عورت اس کے نکاح سے نکل گئی، اور جو اس کی توہین پر مطلع ہو کر اسے مسلمان جانے وہ بھی کافر ہے۔ ایسے جتنے لوگ ہوں خواہ توہین کرنے والوں کے عزیز قریب ہوں یا غیر، ان سب کی عورتیں ان کے نکاح سے نکل گئیں۔ اور فی الحال وہ اپنے مہر کا مطالبہ کر سکتی ہیں ان عورتوں کو اختیار ہے کہ عدت کے بعد جس مسلمان سے چاہیں نکاح کر لیں۔
(فتاویٰ ختم نبوت: جلد، 1 صفحہ، 581)