Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

1: معاویہ (رضی اللہ عنہ) آگ کے ایک صندوق میں ہے۔ 2: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوسفیان، معاویہ، مروان بن حکم پر لعنت کی ہے۔ (خلافت بغداد کا دور انحطاط)

  مولانا ابوالحسن ہزاروی

1: معاویہ (رضی اللہ عنہ) آگ کے ایک صندوق میں ہے۔

2: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوسفیان، معاویہ، مروان بن حکم پر لعنت کی ہے۔

(خلافت بغداد کا دور انحطاط) 

 الجواب اہلسنّت 

 کرم فرماؤں نے بالخصوص سیدنا حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور ان کے خاندان کو نشانے پر رکھا اور اپنے خبث باطن کے توپ خانہ سے خوب گولہ باری کی جس کی بدبو سے پورا معاشرہ متعفن اور اللہ کی زمین غلاظت سے پُر ہوگئی۔ ارباب علم اس توپ خانہ کی گولہ باری سے حیران و پریشان ہو کر رہ گئے۔ بالآخر انہیں وضاحت کرنا پڑی کہ سبائی بارود کی یہ گندی مشین جتنا نجس مادہ اُگل رہی ہے وہ سب ان کے بدباطن خیالات کا مجموعہ اور جھوٹ کا مرکب ہے۔ چنانچہ ابن قیم رحمہ اللہ نے اپنی کتاب میں نقل کیا جس کا خلاصہ یہ ہے کہ جو روایات امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی تنقیص اور مذمت میں منقول ہیں وہ سب دروغ گوئی اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ (المنار المنیف في الصحيح والضعيف صفحہ 117)

ملا علی قاری رحمہ اللہ نے فرمایا:

ان جعلی روایات میں وہ ہیں جو امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی مذمت میں گھڑی گئی ہیں اور عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ (صحابی) کی مذمت میں

گھڑی گئی ہیں۔"

(موضوعات ملا علی قاری صفحہ106  مطبوعہ مجتبائی دہلی)

حضرت مولانا محمد نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

اس فن کے مشاہیر علماء نے امت مسلمہ پر واضح کر دیا ہے کہ بنوامیہ کے مشہور مشہور حضرات کے حق میں لعن طعن و مذمت وتنقیص دکھلانے والی روایات راویوں نے از خود تصنیف فرما کر قوم میں نشر کر دی ہیں اب اس قسم کے ذخیرہ روایات پر نظر کرنے سے لوگوں کو کسی غلط فہمی میں مبتلا ہو کر ان کے حق میں بدظنی کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ علماء نے احقاق حق کا اپنا فریضہ خوب ادا فرمایا ہے۔ اس کے بعد بھی اگر کوئی شخص حق بات کو قبول نہیں کرتا اور خواہ مخواہ زیغ عن الحق کی راہ اختیار کرتا ہے تو یہ تعصب ہوگا جس کا انجام بخیر نہیں ہے۔

(رحماء بینہم حصہ چہارم حصہ310 )

ارباب انصاف اہل اللہ کے مذکورہ ارشاد کی الٹرا ساؤنڈ مشین لے کر ان روایات میں موجود سب کچھ اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کر سکتے ہیں۔ طبری صاحب کی یہی وہ روایات ہیں جن کی بنا پر اہل علم نے ان کے شیعہ ہونے کا یقینی حُکم صادر کیا ہے۔ کچھ بھی ہو ہم نے ان روایات کے لیے جانچنے کا پیمانہ وضاحت کے ساتھ اکابرین امت کی زبانی بیان کر دیا۔

آئے پائے روشنی جس کا جی چاہے

ہم نے تو دل جلا کر سر عام رکھ دیا۔