Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شیعہ کی نماز اور اذان کا حکم


شیعہ کی نماز اور اذان کا حکم

سوال: شیعوں کی نمازوں کا کیا حکم ہے؟ شیعوں کی اذان کا کیا حکم ہے کیا ان کی اذانوں کو سن کر جواب دینا چاہیے یا روزہ افطار کرنا چاہیے؟

جواب: شیعوں پر بوجوہ کثیرہ کفر کا حکم ہے، اور وہ اپنے عقائد خبیثہ کے سبب اسلام سے خارج ہیں اور ان کا حکم مرتدین کا حکم ہےـ ان کی نماز باطل محض ہے اگر پڑھیں گے تو ان کی نماز نماز میں شمار نہ ہو گی۔ کیونکہ نماز کی صحت کیلئے نمازی کا مسلمان ہونا شرط ہے۔

قال اللہ تعالیٰاِنَّ الصَّلٰوةَ كَانَتۡ عَلَى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ كِتٰبًا مَّوۡقُوۡتًا

(سورۃ النساء: آیت، 103)

ترجمہ: بیشک نماز ایمان والوں پر فرض ہے وقت بندھا ہوا۔

اور جب انکی نماز باطل ہے تو ان کی اذان بھی باطل ہے، اس لئے کہ جس طرح صحت نماز کے لئے ایمان شرط ہے اسی طرح اذان کی صحت کے لیے بھی ایمان شرط ہے۔

اور شیعوں کی اذان اذان میں شمار نہیں، نہ اس کا جواب کی حاجت اور نہ اہلِ سنت کو اس پر اکتفاء کی اجازت ہے بلکہ اگر ان میں سے کوئی اذان دے دیں تو اذان کا اعادہ کرنا ضروری ہے۔

(فتاویٰ بریلی شریف: صفحہ، 353)