Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

معرکہ تلمسان

  علی محمد الصلابی

معرکہ تلمسان (یہ دو شہر ہیں ایک قدیم اور دوسرا جدید جیسے مرابطون نے پلان کیا تھا۔ اسے ارض مصر میں فسطاط اور قاہرہ جیسی حیثیت حاصل ہے۔ معجم البلدان: جلد 2 صفحہ 44)

کسیلہ جنگی تیاری کرنے کے بعد تلمسان میں خیمہ زن ہوا اور ابو المھاجر کے ساتھ دو بدو ہونے کا انتظار کرنے لگا۔ مگر اسے زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا، کچھ ہی عرصہ بعد ابو المھاجر بھی وہاں پہنچ گئے اور اپنے لشکر سمیت تلمسان کے اردگرد خیمہ زن ہو گئے، دونوں لشکر ایک دوسرے سے ٹکرائے اور گھمسان کا رن پڑا، اس جنگ میں فریقین نے بہادری کے جو جوہر دکھائے، اس میں دونوں طرف سے بہت سارے لوگ مارے گئے، پھر اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو اپنی نصرت سے نوازا اور انہوں نے کسیلہ کے لشکر کو ہزیمت سے دوچار کر دیا اور اس نے میدان جنگ سے راہِ فرار اختیار کرنے میں ہی اپنی عافیت سمجھی۔