غیر مسلموں کے تہواروں میں مسلمان کی شرکت اور چندہ
سوال: ہولی کے دن چندہ کر کے جلسہ کرنا اور ہنود سے چندہ لینا اور کھانا وغیرہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اگر دوسرے روز کرے تو کیا حکم ہے؟ مگر ہنود کھانے میں شرکت نہیں کریں گے۔ جلسہ میں وعظ میں ہمارے افراد سے کرایا جائے۔
جواب: غیر مذہب کے تہوار ہولی، دوالی وغیرہ میں تعظیم و خوشی کرنا مسلمان کو منع ہے، کیونکہ شبہ اور شرکت گناہ میں لازم آتی ہے۔ اور بطورِ خود چندہ کرنا، سیر و شکار نہیں اور اہلِ ہنود کو چندہ میں شریک کرنا اور ان کو کھانے میں شریک کرنا خلافِ اخلاق ہے۔ حدیث شریف میں ہے لا یاکل طعامك الاتقی یعنی اپنا کھانا نیک کو کھلا دے۔
اور خود بھی کھانا نیک مرد کا کھائے اور حالت بے اختیاری اس سے مستثنیٰ ہے۔ لہٰذا سیر اور کھانا اور وعظ یہ سب امر، ہولی اور غیر ہولی (ہندؤوں کے تہوار) سب میں مسلمانوں کو جائز نہیں، صرف تشبہ ہنود کے باعث منع ہے۔
(فتاویٰ دیداریہ: جلد، 1 صفحہ، 671)