بدعتی کے پیچھے نماز پڑھنا
سوال: اگر بدعتی کے پیچھے نماز پڑھے تو اُسی وقت اعادہ کرے یا گھر پر جا کر یا نہیں؟
جواب: بدعتی کے پیچھے نماز مکروہِ تحریمی ہے۔ حدیث شریف میں ہے من وقر صاحب بدعة فقد اعان على هدم الاسلام جس نے کسی بدعتی کی عزت و توقیر کی اس نے اسلام کو گرانے پر اعانت کی۔ لہٰذا نماز کو اسی وقت اعادہ کرے، اوراگر خوف فساد کا ہو تو گھر پر اعادہ کرے۔
(فتاویٰ دیداریہ: جلد، 1 صفحہ، 119)