Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

خلفائے ثلاثہؓ کی صحابیت اور خلافت کے منکر کو قربانی میں شریک کرنا


خلفائے ثلاثہؓ کی صحابیت اور خلافت کے منکر کو قربانی میں شریک کرنا

سوال: اگر کوئی شخص بَرملا کہے کہ میں صحابہ ثلاثہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی خلافت کا سرے سے منکر ہوں اور ان کی صحابیت کا قائل نہیں تو ایسا شخص مسلمان ہے یا کافر؟ اور اس کے ساتھ اہلِ سنت حنفی افراد کی قربانی جائز ہے یا نہیں؟ 

جواب: یہ مسائل علمائے اہلِ حق نے آفتاب سے بھی زیادہ واضح فرما دیئے ہیں۔ خلافت کا سرے سے انکار آفتاب نصف النہار کا انکار ہے، اور ان حضرات رضوان اللہ علیہم اجمعین کی صحابیت کا قائل نہ ہونا ایمان بالقرآن سے فرار ہے، ایسے کے ساتھ قربانی محض بے کار ہے۔ 

(فتاویٰ نوریہ: جلد، 5 صفحہ، 148)