Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مسلمانوں کی طرح عید اور قربانی کی اجازت نہیں


حنابلہ کا مذہب یہ ہے کہ ذمیوں کو منکر (خلافِ اسلام کوئی کام) اور عید منانے اور صلیب پہن کر بازار میں نکلنے سے روک دینا ہو گا۔ 

شوافع کا مذہب یہ ہے کہ غیر مسلم اقلیتوں کو کھلم کھلا شراب پینے، بازار میں خنزیر لے کر نکلنے، صلیب پہن کر بازار میں آنے اور عیدوں کے برملا منانے اور اپنے مُردوں پر ماتم کرنے سے روک دیا جائے۔ 

امام ابن قیمؒ لکھتے ہیں کہ: اس معاہدہ میں یہ بھی تھا کہ ہم ذمی لوگ بعوث (ان کی عید کا نام ہے) کے لئے کھلے میدان میں نہیں نکلیں گے، جیسے مسلمان عید الفطر پڑھنے کے لئے کھلے میدان میں آتے ہیں، جس سے شوکتِ اسلام کا اظہار مقصود ہے۔

امام نوویؒ لکھتے ہیں کہ جزیرہ کے عیسائی ذمیوں نے یہ شرط بھی تسلیم کی تھی کہ ہم اپنی دونوں عیدوں شعانین اور بعوث کو نہیں نکلیں گے۔