Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

گیارہویں شریف کا کھانا شیعہ ملنگوں کو دینا


گیارہویں شریف کا کھانا شیعہ ملنگوں کو دینا

سوال: گیارہویں شریف کا کھانا یا پیسہ شیعہ سادات اور ملنگوں کو دینا جائز ہے یا نہیں؟ کیونکہ وہ کہتے ہیں؟ کہ یہ ہمارا حق ہے۔ ہمارے بہت سے سنی حضرات اُن شیعہ ملنگوں کو گیارہوں شریف کا جمع شدہ چندہ، بکرا اور کپڑے اُن کے اس طرح کہنے کی وجہ سے دیتے ہیں۔

جواب: گیارہویں شریف اور دیگر نیاز و فاتحہ کے کھانے کے مصرف صرف مسلمان ہی کھا سکتے ہیں۔ ہر امیر غریب دینے والا اس کا تبرک فاتحہ شریف کے بعد ہر مسلمان کھا سکتا ہے۔ 

شیعہ ملنگ مسلمان ہی نہیں ہیں تو سیّد کس طرح ہو سکتے ہیں؟ اُن کو کسی قسم کی نیاز یا فاتحہ کی چیزیں نہ دی جائیں۔ یہ لوگ اسلام سے خارج ہیں۔ اور غیر مسلم کو نہ صدقہ نفلی جائز نہ نیاز جائز ہے۔ 

حیرت ہے کہ شیعہ لوگ حضورِ سرکارِ بغداد کو بُرا بھلا بھی کہتے ہیں۔ اور اُن کے نام کی گیارہوں شریف بھی کھا لیتے ہیں۔ اور افسوس ہے اُن سنیوں کی بے وقوفی پر جو حضور غوثِ پاک کے نام کی چیزیں آپ کے دشمنوں کو دیتے ہیں۔

(فتاویٰ نعیمیہ: جلد، 1 صفحہ، 304)