Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

غیر مسلم کو نمستے یا نمسکار کرنا


سوال: کسی غیر مسلم کو نمسکار یا نمستے کرنا کیسا ہے؟ اگر غیر مسلم نمستے کرے تو کیا جواب دے؟ 

جواب: کافر کو بے ضرورت ابتدا با السلام نا جائز ہے، نص عليه في الحديث والفقه اور ہندوستان میں وہ طرق تحیت جاری ہے کہ بضرورت بھی انہیں سلام شرعی کرنے کی حاجت نہیں، مثلاً لالہ صاحب، بابو صاحب منشی صاحب، یا بے سر جھکائے سر پر ہاتھ رکھ لینا وغیرہ۔

کافر اگر بے لفظ سلام سلام کرے تو ایسے ہی الفاظ رائجہ جواب میں بس ہیں اور بلفظ سلام ابتدا کرے تو علماء فرماتے ہیں جواب میں علیک کہے، مگر یہ لفظ یہاں مخصوص باہلِ اسلام ٹھہرا ہوا ہے اور کافر بھی اسے جواب سلام نہ سمجھے گا بلکہ اپنے ساتھ استہزاء خیال کرے گا ۔

(فتاویٰ غوثیہ: جلد، 1 صفحہ، 34)