اللہ تعالیٰ جل شانہ،قرآن کریم،دینِ اسلام اور آنحضرتﷺ کی گستاخی نہیں کریں گے
اللہ تعالیٰ جل شانہ،قرآن کریم،دینِ اسلام اور آنحضرتﷺ کی گستاخی نہیں کریں گے
جزیرہ کے نصاریٰ نے اپنے عہدِ ذمہ میں یہ پابندی بھی قبول کی تھی کہ وہ اللّٰہ تعالیٰ جل شانہ، قرآن مجید، دین اسلام اور آنحضرتﷺ کے حق میں کوئی گستاخی یا توہین آمیز کلمہ اور استخفاف پر مبنی کوئی بات نہیں کریں گے، ورنہ ہمارے حقوق از خود ختم منتصور ہوں گے اور ہم سزا کے مستوجب ہوں گے۔
امام ابو الحسن الماوردیؒ لکھتے ہیں کہ: وہ 6 شرطیں جن کی پابندی ہر ایک ذمی شخص خواہ وہ کوئی بھی غیر مسلم ہو، پر واجب ہے۔ ان میں پہلی شرط یہ ہے کہ وہ قران مجید پر طعن نہیں کرے گا، نہ اس میں تحریف کا دعویٰ۔ دوسری شرط یہ ہے کہ وہ آنحضرتﷺ کی تکذیب نہیں کرے گا اور نہ آپﷺ کے حق میں توہین آمیز کلمات کہے گا۔ تیسری شرط یہ ہے کہ وہ دینِ اسلام کی مذمت نہیں کرے گا، اور نہ اس میں من میکھ نکالے گا۔