Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

غیر مسلم سے مسجد میں کام کروانا


 مسجد خدا تعالیٰ جل شانہ کا گھر ہے، اس کا احترام ہر حال میں مسلمانوں پر لازم ہے، غیر مسلم کو پاکی اور ناپاکی سے کوئی مطلب نہیں رہتا ہے اور نہ اسے حرمتِ مسجد کا لحاظ ہے، اور پھر غیر مسلم سے کام کروانے پر وہ اپنی برتری سمجھے گا، گویا یہ ایک قسم کا احسان ہو گا۔ لہٰذا جہاں تک ممکن ہو مسجد کی تعمیر میں کافر کو نہ لگایا جائے۔ غیر مسلم کو کام کرانے سے بچنا بہتر ہے۔

(فتاویٰ غوثيہ: جلد، 1 صفحہ، 247)