عید غدیر اہل تشیع کا مذہبی تہوار ہے
عید غدیر اہلِ تشیع کا مذہبی تہوار ہے۔ اہلِ سنت کا اس دن عید منانا اہلِ تشیع کے باطل افکار و عقائد کی تائید کا مؤجب اور ان کے اس باطل و کفریہ عقیدہ کو تقویت دینے کے مترادف ہے اور ایسے جلسوں میں شرکت کرنا جہاں اہلِ تشیع کے باطل و فاسد کفریہ عقائد کی تشہیر ہو حرام بلکہ ان کے کفریہ عقائد پر راضی ہونے اور ان کی تشہیر میں مدد کرنے کے سبب کفر ہے
بالجمله: یوم غدیر کو عید منانا اگر اہلِ تشیع کے باطل نظریات سے متفق ہوئے بغیر بھی ہو تب بھی گناہ پر مدد کرنے کا الزام رہے گا۔ اور چونکہ عید غدیر کی بنیادی وجہ سیدنا علیؓ کی خلافت بلا فصل اور خلفائے ثلاثہؓ کی خلافت کا انکار ہے جو بلا شبہہ کفر ہے۔ تو اس طرح کفر پر مدد کرتا ہے، لہٰذا گناہ پر مدد گناہ کبیرہ اور کفر ہے۔
بنایہ شرح ہدایہ میں ہے کہ گناہوں اور برائیوں پر مدد کرنا اور اس پر ابھارنا گناہ کبیرہ ہے۔
فتاویٰ شامی میں ہے کہ تجدیدِ کفر پر مدد جائز نہیں ہے اور جس شخص نے کفر میں کوشش کی تو وہ کفر پر راضی ہوا اور کفر پر راضی ہونا کفر ہے۔
اعلیٰ حضرت طحطاوی علی الدر کے حوالے سے فرماتے ہیں کہ حرام پر خوشی بھی حرام ہے۔ ایسے جلسوں میں شرکت گناہ کبیرہ ہے۔
قال اللّٰه تعالیٰفَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ
(سورۃ الانعام: آیت نمبر 68)
ترجمہ: پس نصیحت و یادو ہانی کے بعد ظالموں کے پاس مت بیٹھو۔
وقال الله تعالیٰوَلَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَان
(سورۃ المائدہ: آیت نمبر 2)
ترجمہ: گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو۔
علاؤہ ازیں عید غدیر منانا اہلِ تشیع کا شعار ہے اور کسی کافر قوم کے مذہبی شعار کو اپنانا یقیناً تشبہ کے درجہ میں آتا ہے جس کے بارے میں نبی کریمﷺ نے فرمایا:
من تشبه بقوم فهو منهم
ترجمہ: جس نے کسی قوم سے مشابہت کی وہ انہیں میں سے ہے۔
اعلیٰ حضرت ملا علی قاریؒ کے حوالے سے فرماتے ہیں کہ ہمیں کافروں اور منکر بدعات کے مرتکب لوگوں کے شعار کی مشابہت سے منع کیا گیا ہے۔
اور مزید فرماتے ہیں کہ اپنے لثئے جو شعار کفر پر راضی ہو اس پر لزوم کفر ہے۔ رسول اللہﷺ فرماتے ہیں
من تشبه بقوم فهو منهم
ترجمہ: جو کسی قوم سے مشابہت پیدا کرے وہ انہیں میں سے ہے۔
جامع الفصولين منح الروح میں ہے کہ جو کوئی (دارالاسلام کو چھوڑ کر) کفار و مشرکین کے مجمع میں جائے تو وہ کافر ہو گیا، کیونکہ اس میں کفر کا اعلان ہے۔
گویا وہ کفر پر اُن کی امداد کر رہا ہے۔ اور کفر کے اہتمام میں شریک ہونا اور اس پر راضی ہونا کفر ہے الرضا بالكفر کفر وہ لوگ اسلام سے نکل گئے اور اُن کی عورتیں ان کے نکاح سے نکل گئی۔
الحاصل: عید غدیر اہلِ تشیع کا مذہبی تہوار ہے۔ اہلِ سنت کا اس دن عید منانا اہلِ تشیع کے باطل افکار و عقائد کی تائید کا مؤجب اور ان کے اس باطل و کفریہ عقیدہ کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔
(فتاویٰ اتراکھنڈ: جلد، 2 صفحہ، 73)