Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شیعہ اور آغا خانیوں کا جنازہ پڑھانے کا حکم


شیعہ اور آغا خانیوں کا جنازہ پڑھانے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ہمارے ایک خطیب صاحب ہیں جو کہ فوج میں ہیں، ان کے ذمے فوجی لوگ جو محاذ میں مرتے ہیں ان کی نماز جنازہ پڑھانا ہوتی ہے، اب فوج میں جو بھی مرتا ہے جنازہ سنی خطیب صاحب ہی پڑھاتے ہیں۔ اب مرنے والوں میں شیعہ بھی ہوتے ہیں اور آغا خانی فرقہ والے بھی ہوتے ہیں۔ اگر ان کی نماز جنازہ نہ پڑھائی جائے تو ان کی ڈیوٹی کا مسئلہ ہے اور اگر پڑھاوے تو وہ غیر مذہب ہیں۔ آپ برائے مہربانی شریعت کی رو سے واضح فرمائیں کہ درست طریقہ کیا ہے؟

جواب: شرائط نماز جنازہ میں سے ایک میت کا مسلمان ہونا بھی ہے۔ لہٰذا آغا خانی اور شیعہ کی نماز جنازہ پڑھانا درست نہیں ہے 

وشرطها اسلام الميت:

(درمختار:جلد:1:صفحہ:121)

فنقول لا يصلي على الكافر لان الصلاة على الميت دعاء واستغفار له والاستغفار للكافر حرام:

(محيط برهانی:جلد:3:صفحہ:82)

(ارشاد المفتين:جلد:1:صفحہ:489)