ایک اسلامی ملک میں تو غیر مسلم اقلیت کو کیا کیا مذہبی حقوق حاصل ہو سکتے ہیں؟ اور انہیں کس حد تک آزادی دی جا سکتی ہے؟
ایک اسلامی ملک میں تو غیر مسلم اقلیت کو کیا کیا مذہبی حقوق حاصل ہو سکتے ہیں؟ اور انہیں کس حد تک آزادی دی جا سکتی ہے؟
اسلامی مملکت میں غیر مسلم اقلیتوں کو اس حد تک ازادی دی جا سکتی ہے کہ اس سے مسلمانوں کے اپنے دینی اور مذہبی حقوق میں کسی طرح مداخلت نہ ہوتی ہو، ان کی داخلی خود مختاری کسی طرح مجروح نہ ہو، لیکن اگر کسی اقلیت کی مذہبی آزادی سے خود مسلمانوں کے مذہبی حقوق تلف ہوتے ہوں، تو مسلمان سربراہ کا فرض ہے کہ مسلمانوں کے دینی حقوق کی پوری حفاظت کرے۔ اسلامی مملکت میں غیر مسلم اقلیتوں کے رُسوم و اعمال اسی حد تک چلنے دئیے جا سکتے ہیں کہ اسلام کی اپنی عظمت و شوکت کسی طرح پامال نہ ہونے پائے، سربراہ مملکت ان پر کچھ اس طرح کی پابندیاں لگائے کہ وہاں کی مسلم آبادی اپنے دین پر عمل کرتے ہوئے ان اقلیتوں کی مداخلت سے پوری طرح محفوظ رہ سکے۔