Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

وفات کے وقت سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی عمر

  علی محمد الصلابی

راجح قول یہ ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے اٹھہتر (78) سال کی عمر میں وفات پائی۔

(تاریخ طبری: جلد 6 صفحہ 243 )

اس کی دلیل ابن حجر رحمہ اللہ کا یہ قول ہے: مشہور قول کی رُو سے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بعثت نبوی سے پانچ سال پہلے پیدا ہوئے

(الاصابۃ: جلد 6 صفحہ 151)

اور جیسا کہ معروف ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ہجرت سے تیرہ سال پہلے کا واقعہ ہے، اس طرح سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی پیدائش ہجرت سے آٹھ سال قبل بنتی ہے، پھر جب ان کی وفات 60 ہجری میں ہوئی تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ وفات کے وقت ان کی عمر اٹھہتر سال تھی۔

( تاریخ طبری: جلد 2 صفحہ 243)