غیر مسلموں کے ساتھ ہولی کھیلنا
سوال: مسلمانوں کا ہولی کھیلنا خود یا ہندوؤں کے ساتھ مل کر کھیلیں تو کیا حکم ہے؟
جواب: ہولی کھیلنا، کھلوانا حرام بد کام بد انجام منجر بکفر ہے۔ اور غمز العيون میں ہے من استحسن فعلا من افعال الكفار كفر باتفاق المشائخ یعنی جس نے کافروں کے کسی فعل کو اچھا سمجھا بالاتفاق عند المشائخ کافر ہو گیا۔
لہٰذا جو مسلمان اس میں شریک ہوئے اُن پر لازم ہے کہ صدق دل سے توبہ و استغفار کریں اور تجدیدِ ایمان بھی کر لیں اور بیوی والے ہوں تو تجدیدِ نکاح بھی کریں۔ جب تک وہ لوگ حکم مذکور پر عمل نہ کریں ہر واقف حال مسلمان کو ان سے ترک تعلق کا حکم ہے۔ قال الله تعالیٰ وَاِمَّا يُنۡسِيَنَّكَ الشَّيۡطٰنُ فَلَا تَقۡعُدۡ بَعۡدَ الذِّكۡرٰى مَعَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ ۞
(سورۃ الانعام: آیت نمبر، 68)
(فتاویٰ بریلی: شریف صفحہ، 346)