Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

نام، نسب، کنیت،صفت، خاندان عہد نبوت میں

  علی محمد الصلابی

1۔ نام، نسب اور کنیت:

آپ ابومحمد حسن بن علی بن ابوطالب بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف ہاشمی، قرشی، مدنی شہید (سیر أعلام النبلاء: جلد 3 صفحہ 246) ہیں۔ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے، جنتی نوجوانوں کے سردار، سیدہ فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لخت جگر، امیر المؤمنین علی رضی اللہ عنہ کے نور نظر، أم المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے پوتے اور پانچویں خلیفۂ راشد ہیں۔