️ معاویہ (رضی اللہ عنہ) اور عمرو بن العاص (رضی اللہ عنہ) نے امامِ حق کے خلاف بغاوت کی. (ما قال اصحاب الانابه)
مولانا ابوالحسن ہزاروی️ معاویہ (رضی اللہ عنہ) اور عمرو بن العاص (رضی اللہ عنہ) نے امامِ حق کے خلاف بغاوت کی. (ما قال اصحاب الانابه)
الجواب اہلسنّت
اس قول کی نسبت حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کی طرف کی گئی ہے جو سراسر غلط اور صریح بہتان ہے حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا مسلک صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے باہمی مشاجرات کے بارے میں ہم پہلے نقل کر چکے ہیں کہ اُن احوال سے وہ واقف تھے اور ہم واقف نہیں ہیں لہٰذا اُن کے بارے میں رائے قائم کرنے کا حق ہم نہیں رکھتے ، گذشتہ کسی الزام میں وضاحت سے اس بارے میں ہم عرض کر چکے ہیں وہاں ملاحظہ فرمائیں اس مقام پر اتنا عرض کر دینا کافی ہے کہ یہ جھوٹی کہانیاں تاریخ کے جنجال سے نکال کر ایسے نفوس قدسیہ کی طرف منسوب کی گئی ہیں جو واقعی بزرگان دین تھے مگر ان کی طرف یہ نسبت جھوٹ کا پلندہ ہے۔