محمد بن عبداللطیف صاحب کا فتویٰ شیعوں کے ساتھ میل جول رکھنا
محمد بن عبداللطیف صاحب کا فتویٰ
شیعوں کو سلام کہنا، ان کے ساتھ بیٹھنا اور میل جول رکھنا، اس کے باوجود یہ عقیدہ بھی ہو کہ یہ کافر اور گمراہ ہیں تو یہ خود کو دھوکہ میں ڈالنا ہے۔ جو یہ کرتا ہے اس کے ساتھ بول چال نہ رکھا جائے اور اس بارے میں اس سے بحث نہ کی جائے، کیونکہ یہ دعوتِ اسلامیہ کی تربیت سے نا آشنا ہے اور طریقِ محمدیﷺ سے نا واقف ہے۔
مزید فرماتے ہیں کہ یہ جو ہم نے کہا ہے، یہ پہلے (زمانہ کے) شیعوں کے بارے میں ہے، اب تو ان کی حالت اس سے بھی بد ترین ہے۔ انہوں نے مزید اضافہ یہ کر دیا ہے کہ اہلِ بیتؓ میں سے اولیاء اور نیک بندوں کے بارے میں غلو سے کام لیتے ہیں۔
اب جو شخص ان کے کفر میں شک کرتا ہے، دراصل وہ ان کی حقیقت سے نا آشنا ہے اور اس سے بے خبر ہے جو پیغمبرﷺ لے کر آئے ہیں اور کتابوں میں نازل ہوا ہے۔ ایسے آدمی کو چاہیے کہ لحد میں اترنے سے پہلے اپنے دین سے وابستہ ہو جائے۔
(اثناء عشریہ عقائد و نظریات کا جائزہ اور گھناؤنی سازشںیں: صفحہ، 220)