Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

اعاده

  سید تنظیم حسین

بسم الله الرحمن الرحیم

اعاده

ہم نے ابتداء ہی میں اس تالیف کے مقصد و مدعا کا اظہار کیا ہے ہم دوبارہ اس امر کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہماری اس کاوش کا مقصدِ مفاہمت کی ایک خوشگوار فضاء پیدا کر کے حقیقت پسند طبیعتوں کو دعوت فکر دیتا ہے۔ 

لَاۤ اِكۡرَاهَ فِى الدِّيۡنِ‌ الخ۔

(سورۃ البقرہ: آیت 256)

(ترجمہ: دین میں زبردستی نہیں)

ہمارا ایمان ہے لیکن آیت شریف: اُدۡعُ اِلٰى سَبِيۡلِ رَبِّكَ بِالۡحِكۡمَةِ وَالۡمَوۡعِظَةِ الۡحَسَنَةِ‌ وَجَادِلۡهُمۡ بِالَّتِىۡ هِىَ اَحۡسَنُ‌ الخ۔

(سورۃ النحل: آیت 125)

(ترجمہ: آپ اپنے رب کی راہ کی طرف علم کی باتوں اور اچھی نصیحتوں کے ذریعہ سے بلائیے اور ان کے ساتھ اچھے طریقے سے بحث کیجئے)

(مولانا اشرف علی تھانویؒ) 

 بھی ہمارے سامنے ہے لہٰذا ہم نے حتیٰ المقدور سنجیدگی اور متانت سے کام لیتے ہوئے اپنا مؤقف پیش کیا ہے اس سے کسی کی بھی دل آزاری مقصود نہیں ہم نے بلاغ کی شرائط پوری کرتے ہوئے سب پہلوؤں پر نظر ڈالی ہے اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے۔

ہمارے دلوں میں لغزشوں کا صحیح احساس پیدا کرے اور انہیں جلد سے جلد دور کرنے کی توفیق عطا کرے

ایں دعا از من و از جملہ جہاں آمین باد۔