سیدہ ام ہانی بنت ابوطالب رضی اللہ عنہ
علی محمد الصلابیسیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی چچا زاد بہن تھیں، ان کا نام فاختہ، دوسرے قول کے مطابق فاطمہ، تیسرے قول کے مطابق ہند تھا۔ پہلا قول زیادہ مشہور ہے، ہبیرہ بن عمرو بن عائذ مخزومی کی بیوی تھیں، ان کے بطن سے ہبیرہ کے لڑکے عمرو رضی اللہ عنہ تھے، انھی کے باعث ان کی کنیت ابوعمرو تھی، فتح مکہ کے موقع پر ام ہانی رضی اللہ عنہ نے بنو مخزوم کے دو آدمیوں کو پناہ دے دی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا:
أَجَرْتُ مَنْ أَجَرْتِ یَا اُ مِّ ہَانِيْ۔
’’اے ام ہانی جن کو تم نے پناہ دے دی میں نے انھیں پناہ دے دی۔‘‘
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہ کی روایت کردہ حدیثیں صحاح ستہ وغیرہ میں موجود ہیں۔
(المرتضی: صفحہ 25)
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بعد زندہ رہیں۔
(الإصابۃ فی تمییز الصحابۃ: جلد 9 صفحہ 317، 318)