Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

جمانہ بنت ابوطالب رضی اللہ عنہا

  علی محمد الصلابی

آپ عبداللہ بن ابوسفیان بن حارث بن عبدالمطلب کی والدہ ہیں، ابن سعد نے ان کا تذکرہ ان کی والدہ فاطمہ بنت اسد رضی اللہ عنہ کی سوانح میں کیا ہے، اور ان کا علیحدہ تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی چچا زاد بہنوں کے باب میں کیا ہے، اور کہا ہے: ان کے بطن سے ابوسفیان بن حارث رضی اللہ عنہ کے بیٹے جعفر بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں خیبر سے آئے غلے میں سے تیس وسق غلہ دیا۔

(الإصابۃ: جلد 4 صفحہ 259، 260)