سیدنا حسن رضی اللہ عنہا کی والدہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا
علی محمد الصلابیسیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہ ام المتقین، بنی آدم کے سردار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی فاطمہ رضی اللہ عنہا ہیں، آپ کی والدہ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا ہیں، سیدہ فاطمہؓ کی کنیت دادی کے نام پر تھی۔
(أسد الغابۃ: جلد 5 صفحہ 520) الإصابۃ: جلد 4 صفحہ 365)
آپ کی ولادت بعثت سے پہلے نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے پینتیس سال بعد ہوئی۔
(الطبقات لابن سعد: جلد 8 صفحہ 26)
جنگ بدر کے بعد 2ھ میں سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے ان سے شادی کی، ان کے بطن سے سیدنا علیؓ کے تین بچے حسن، حسین، محسن رضی اللہ عنہم اور دو بچیاں زینب، ام کلثوم رضی اللہ عنہما پیدا ہوئیں، ان کی وفات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے چھ مہینے بعد ہوئی رضی اللہ عنہا و أرضاہا۔
(حلیۃ الاولیاء: جلد 2 صفحہ 39۔ سیر أعلام النبلاء: جلد 2 صفحہ 118)۔