Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

خواجہ خواجگان، غوث زمان، حضرت خواجہ غلام حسن پیر سواگ رحمۃ اللہ کا فتویٰ شیعوں سے بائیکاٹ


خواجہ خواجگان، غوث زمان، حضرت خواجہ غلام حسن پیر سواگ رحمۃ اللہ کا فتویٰ

شیعوں سے بائیکاٹ

حضرت خواجہ غلام حسن سواگ رحمۃ اللہ کھل کر حق بات بیان کرتے تھے کبھی کسی دنیا دار سے مرعوب نہ ہوئے اور نہ ہی کبھی کسی کو خاطر میں لاتے، دینی غیرت و حمیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی، حضرت خواجہ صاحبؒ کے صاحبزادہ محمد حسن صاحب، سجادہ نشین آستانہ عالیہ پیر سواگ فرماتے ہیں کہ

ایک مرتبہ دورانِ سفر سخت پیاس لگی تلاش کے بعد معلوم ہوا کہ ایک کنواں ہے مگر اس کا مالک بغضِ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی آگ میں جلنے والا بد بخت ہے۔ گو کنویں کا پانی تو پاک تھا لیکن خواجہ صاحبؒ کی حمیت اور غیرت نے گوارہ نہ کیا کہ وہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے دشمن کے کنویں سے پانی پی لیں۔ باوجود سخت پیاس کے خواجہ صاحبؒ نے پانی نہ پیا اور پیاسے ہی روانہ ہو گئے۔ (سبحان اللہ)

ایک روز حضرت صاحبؒ نے ارشاد فرمایا کہ ہندو کے کنویں پر نماز پڑھو اور پانی بھی پیؤ مگر شیعہ کے کنویں پر نہ نماز پڑھو نہ پانی پیؤ۔ کیونکہ شیعہ کا ایمان حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے سب کرنے سے جل جانا ہے۔ البتہ ہندو میں استعداد ہے کہ وہ ایمان لے آئے مگر شیعہ سے یہ امید نہیں کہ وہ ایمان دار بن جائیں کیونکہ وہ سب کرنے کو ایمان جانتے ہیں۔ لہٰذا ان کا ایمان جل جانا ہے اور یہ منکرِ صحتِ قرآن ہیں۔ اگر ہو سکے تو شیعہ کے قدم پر قدم نہ رکھو۔

(فیوضاتِ حسنیہ: صفحہ، 182)