Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

دارالافتاء دارالعلوم فیصل آباد کا فتویٰ شیعہ کے ساتھ اتحاد کرنا


دارالافتاء دارالعلوم فیصل آباد کا فتویٰ

شیعوں کا اثناء عشریہ فرقہ کافر ہے۔ کیونکہ وہ ضروریاتِ دین کے منکر ہیں، قرآن کریم میں تحریف کے قائل ہیں، اکثر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو کافر سمجھتے ہیں شیخینؓ کی خلافت کے منکر ہیں۔ ان تمام باتوں کی تفصیلات حضرت مولانا منظور نعمانی صاحبؒ نے اپنی کتاب ایرانی انقلاب میں مفصل طور پر بیان کی ہے۔ اس لیے ان کے ساتھ کسی صورت میں اتحاد جائز نہیں۔ کیونکہ اتحاد کی وجہ سے دین اسلام کو نقصان اور شیعیت کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

وہ فائدہ یہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو مسلمان سمجھ کر ہمارے جلسوں میں اور مسجدوں میں شریک ہوتے ہیں اور اپنا بہت فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ اس لیے ان کے ساتھ اتحاد کے جائز ہونے کی گنجائش نہیں۔

باقی یہ عذر کہ مدارس کے لیے ان سے اتحاد یہ بڑی کمزور دلیل ہے۔ البتہ جن شیعوں کے یہ عقائد نہ ہوں صرف حضرت علیؓ کو دوسرے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر فضیلت دیتے ہوں تو پھر وہ مسلمان ہیں، ان کے ساتھ اتحاد جائز ہے۔ 

(فتوىٰ امام اہلِ سنت مع تائيد علماء اہلِ سنت: صفحہ، 42)