Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

دنیا و آخرت میں سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی سرداری

  علی محمد الصلابی

صادق و مصدوق صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی حدیثیں دنیا و آخرت میں سیدہ فاطمہؓ کی سرداری کو واضح کرتی ہیں، امام ترمذی رحمہ اللہ نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے حدیث روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنیا کی عورتوں میں مریم بنت عمران، خدیجہ بنت خویلد، فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور فرعون کی بیوی آسیہ تمھارے لیے کافی ہیں۔ 

(فضائل الصحابۃ: جلد 2 صفحہ 255، رقم: 1325) علامہ البانی نے مشکوٰۃ المصابیح: جلد 3 صفحہ 745 میں اسے صحیح قرار دیا ہے)

امام حاکم نے ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے حدیث روایت کی ہے کہ وہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فاطمہ جنتیوں کی عورتوں کی سردار ہیں۔ 

(فضائل الصحابۃ: جلد 2 صفحہ 255 رقم: 1332) اس کی سند حسن لغیرہ ہے۔)

اور امام بخاری رحمہ اللہ باب باندھتے ہوئے کہتے ہیں: ’’باب مناقب فاطمۃ‘‘ پھر حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:

فاطمۃ سیدۃ نساء اہل الجنۃ۔

(صحیح البخاری: کتاب فضائل الصحابۃ: جلد 4 صفحہ 252)

’'سیدہ فاطمہ جنتیوں کی عورتوں کی سردار ہیں۔‘‘