Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

اپنے نانا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک سیدنا حسن رضی اللہ عنہما کا مقام و مرتبہ

  علی محمد الصلابی

سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی پیدائش سے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بشارت بڑی عظیم تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم انھیں گود میں اٹھاتے، پیار کرتے، اپنے سینے پر چڑھنے دیتے، ان کے ساتھ کھیلتے، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ  نبوی گود میں پروان چڑھے، انھیں بچپن سے نوجوانی تک مصطفوی دیکھ ریکھ اور عنایت نصیب ہوئی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مشابہت سیدنا حسنؓ کے چہرے مہرے سے ظاہر تھی۔ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو اپنے نانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک بڑا مقام و مرتبہ اور عزت حاصل تھی، ایسا صرف نواسۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہونے کے ناتے نہیں بلکہ ان کی اچھی صفات، اعلیٰ اخلاق اور بہترین تواضع کے باعث تھا۔ 

(الحسن بن علی سیرتہ و دورہ السیاسی والإداری: فتیخان کردی: صفحہ 45)۔ الدوحۃ النبویۃ الشریفۃ: صفحہ 72)

درج ذیل بعض احادیث و واقعات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کے مقام و مرتبہ کا پتہ دیتے ہیں: