تعزیہ داری اور تعزیہ دار کا حکم
سوال: تعزیہ داری کرنا اور باجا بجانا کیسا ہے؟ اور تعزیہ دار بدعتی ہے یا نہیں؟
جواب: تعزیہ کرنا جیسا کہ آج کل عام طور پر ہندوستان میں رائج ہے اور باجا بجانا حرام و ناجائز و بدعت سیئہ ہے اور تعزیہ دار بدعتی ہے جیسا کہ اعلیٰ حضرت تحریر فرماتے ہیں کہ اب تعزیہ داری طریقہ نا مرضیہ کا نام ہے قطعاً بدعت و ناجائز و حرام ہے۔
(فتاویٰ فیض الرسول: جلد، 1 صفحہ، 249)