Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

آیت تطہیر اصحاب کساء کو شامل ہے اس سے متعلق قول فیصل نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعا ہے

  علی محمد الصلابی

آیت تطہیر میں اگر اس بات کی دلیل ہوتی کہ تطہیر اہل کساء کو شامل ہے تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم انھیں کساء سے نہ ڈھانکتے اور نہ ان کے لیے یہ دعا کرتے:

اَللّٰہُمَّ ہٰؤُلَائِ أَہْلُ بَیْتِیْ فَأَذْہِبْ عَنْہُمُ الرِّجْسَ۔

ترجمہ: ’’اے اللہ یہ سب میرے اہل بیت ہیں ان سے گندگی کو ختم کردے۔‘‘

بلکہ اس میں اس بات کی صریح دلیل ہے کہ آیت ازواج مطہرات رضی اللہ عنہم اجمعین سے متعلق نازل ہوئی ہے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاہا کہ منجانب اللہ تطہیر کی یہ خبر اصحاب کساء کو شامل ہوجائے اس لیے آپ نے انھیں اکٹھا کیا، ان پر چادر اوڑھائی اور ان کے لیے دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے آپﷺ کی دعا قبول کرلی

(ثم أبصرت الحقیقۃ: صفحہ 182) 

اور ان کی تطہیر کردی جس طرح نصِ آیت سے ازواج مطہراتؓ کی تطہیر کی تھی۔

(أسمی المطالب فی سیرۃ علی بن أبی طالب: جلد 2 صفحہ 314)