Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

محرم کی دسویں تاریخ کوڈ لانے کی تقریر کرنے کا حکم


محرم کی دسویں تاریخ کوڈ لانے کی تقریر کرنے کا حکم

سوال: محرم کی دسویں تاریخ کو رلانے کی تقریر کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب: ایسی تقریر جس سے مقصود سامعین کو رلانا ہو، یعنی تجدیدِ حزن و غم ہو شرعا نا جائز ہے۔ اعلیٰ حضرت تحریر فرماتے ہیں کہ حضور اقدسﷺ کا ماہ ولادت و ماہ وفات وہی ماہ مبارک ربیع الاول شریف ہے پھر بھی علمائے امت و حامیان سنت نے اسے ماتم وفات نہ ٹھہرایا۔ شریعت مطہرہ نے غم میں صبر و تسلیم اور غم موجود کو حتی المقدور دل سے دور کرنے کا حکم فرمایا ہے۔

لہٰذا تقریر کے دوران خود رونا، سامعین کو رلانا اور اسے باعث قربت اور ثواب ٹھہرانا یہ سب بدعات شنیعہ روافض ہیں جن سے سنی کو احتراز لازم ہے، اور اگر اس میں کوئی خوبی ہوتی تو حضور اکرمﷺ کی وفات اقدس پر غم پروری سب سے زیادہ اہم ہوتی۔

(فتاویٰ مرکز تربیت افتاء: جلد، 2 صفحہ، 410)