مطاعن عثمانی - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

مطاعن عثمانی

  مولانا مہرمحمد میانوالی

صفحہ 2 از 9

سوال نمبر 511: مکہ سے مدینہ کوچ کرتے وقت کتنا مالی نقصان اٹھانا پڑا؟

جواب: جب حبشہ کو دو مرتبہ ہجرت کی تو سب کاروبار ختم ہو گیا۔

سوال نمبر 512: بوقتِ ہجرت کتنی رقم یا اثاثے حضور اکرمﷺ‏ کو دیئے؟

جواب: حضور اکرمﷺ‏ کو تو اس وقت رقم کی کچھ ضرورت نہ تھی۔ مسافرِ ہجرت کو زادِ سفر چاہیے تھا تو حکمِ رسولﷺ کے تحت کچھ مال ساتھ لے گئے۔

سوال نمبر 513: مدینہ جا کر کون سا دھندا شروع کیا؟

جواب: حبشہ پہنچ کر یا پھر مدینہ آ کر تجارت مبرور کو پیشہ بنایا۔

سوال نمبر 514: حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا کے انتقال کے وقت سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی بیویاں کتنی تھیں؟

جواب: سیدہ رقیہؓ بنتِ رسولﷺ آپؓ کی پہلی بیوی تھیں۔ ان پر سوکن کوئی نہ تھی۔ تاریخِ طبری جلد، 4 صفحہ، 420 پر سیدہ رقیہؓ و سیدہ اُمِّ کلثومؓ بناتِ رسول اللہﷺ کو سب سے پہلے ازواج میں لکھا ہے۔ پھر فاختہ بنتِ غزوان بن جابر کا ذکر ہے جن سے عبداللہ اصغر پیدا ہوا تھا۔ تو معلوم ہوا کہ سیدنا عبداللہ اکبر اس سے پہلے حضرت رقیہؓ سے ہوا تھا تو وہی پہلی بیوی تھیں۔

سوال نمبر 515: جب حضرت اُمِّ کلثوم رضی اللہ عنہا سے نکاح ہوا تو کتنی ازواج کے شوہر تھے؟

جواب: کوئی نہ تھیں۔ حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا کی وفات پر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی حسنِ دامادگی کے پیشِ نظر حضور اکرمﷺ‏ کو آپؓ پر ترس آیا اور سیدہ اُمِّ کلثوم رضی اللہ عنہا خود بیاہ دی اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ جو اپنی بیٹی سیدہ حفصہؓ کا نکاح سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے کرنا چاہتے تھے اسے خود بیاہ لیا۔ چنانچہ رشتوں میں تبدیلی کے وقت فرمایا: میں حضرت عثمانؓ کو حضرت حفصہؓ سے بہتر بیوی اور حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کو سیدنا عثمانؓ سے بہتر شوہر دیتا ہوں۔ (کتبِ حدیث)

سوال نمبر 516: حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا کا نکاح حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے کب ہوا بی بی (سیدہ رقیہؓ) کی عمر کتنی تھی؟

جواب: سن 4 نبوت میں ہوا۔ بی بی (حضرت رقیہؓ) کنواری تھیں، 13 برس کی عمر تھیں کیونکہ تمام سیرت نگاروں کا اتفاق ہے کہ جب اعلانِ نبوت کے تین سال بعد وَاَنۡذِرۡ عَشِيۡرَتَكَ الۡاَقۡرَبِيۡنَ (سورۃ الشعراء: آیت 214) نازل ہوئی تو چچا ابولہب نے بیٹوں سے حضور اکرمﷺ‏ کی بیٹیوں کے رشتے، منگنیاں تڑوا دیں۔ پھر باقاعدہ نکاح و رخصتی حضرت عثمانؓ کے گھر ہوئی اور 5 نبوت میں پہلی ہجرتِ حبشہ ہوئی ان میں سر فہرست سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اور سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا بنت النبیﷺ کا تذکرہ باقر علی مجلسی جیسے متعصب شیعہ نے بھی کیا ہے۔ (حیات القلوب: جلد، 2 صفحہ، 305 منتی الامال: جلد، 1 صفحہ، 48)

سوال نمبر 517: فرزندِ ابولہب سے نکاح ہوا تو کتنا عرصہ شوہر کے گھر رہیں؟

جواب: رخصتی ہونے سے پہلے اس نے چھوڑ دیا تھا۔

سوال نمبر 518: جب حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا کا پہلا نکاح ہوا تو کتنی عمر تھی؟

جواب: وہ بعثت سے قبل صغر سنی میں بطورِ نسبت و منگنی تھا۔ سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کی پیدائش بعثت سے 10 سال پہلے ہوئی تو اس وقت سات آٹھ برس کی ہوں گی۔

سوال نمبر 519: جنگِ بدر میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے کتنے کافر مارے؟

جواب: آپ ضد اور عناد سے تجاہل عارفانہ کر رہے ہیں ورنہ تمام سیرت نگاروں کا اتفاق ہے کہ حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا شدید بیمار تھیں۔ بدر کو جاتے وقت حضور اکرمﷺ‏ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو حکماً سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کی تیمارداری کے لیے چھوڑ گئے اور فرمایا تمہیں غازیوں کا ثواب اور غنیمت کا حصہ پورا یہیں ملے گا۔ چنانچہ حضور اکرمﷺ‏ جنگِ بدر جیت کر واپس آئے تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سیدہ رقیہؓ کو دفنا چکے تھے۔ آپﷺ‏ نے اشک بارانہ قبر پر دعا فرمائی۔

سوال نمبر 520: جنگِ احد میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ شامل تھے یا نہیں؟ ثابت قدمی دکھائیں؟

جواب: شامل تھے اور ثابت قدم بھی رہے لیکن یہ ضروری نہیں کہ ایک ایک صحابیؓ کی ثابت قدمی کی صراحت ہم تک بھی پہنچے۔ جن 14 یا کم و بیش ثابت قدم صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نام خاص موقع پر مورخین نے لکھے ہیں ان میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا نام نہ ہونے سے فرار کا بلا ثبوت الزام و گمان درست نہ ہو گا جنگی حکمتِ عملی کے تحت مجاہدین آگے پیچھے ہوتے رہتے ہیں۔ ثابت قدمی کی کئی روایات میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ذکر بھی نہیں خصوصاً ابنِ قمیئہ کے سخت قاتلانہ حملے کے وقت جب سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ نے ہاتھ کٹوا کر وار روکا۔

بالفرض اگر ایسا ہوا اور بنصِ قرآنی ایک جماعت کے قدم ڈگمگا گئے تو قرآن کریم ہی نے وَلَقَدۡ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهُمۡ‌ فرما كر ان کو معاف کر دیا۔ پیغمبرﷺ‏ کو بھی معاف کرنے کا اور ان سے بدستور مشورے لینے کا حکم دیا اور آپﷺ‏ نے اس پر عمل فرمایا۔ فَاعۡفُ عَنۡهُمۡ وَاسۡتَغۡفِرۡ لَهُمۡ وَشَاوِرۡهُمۡ فِى الۡاَمۡرِ‌ (سورۃ آل عمران: آیت 159) 

اب جو شخص خدا کا حکم، قرآنی فیصلہ اور سنتِ پیغمبرﷺ‏ کو نہ مانے اور حضرت عثمانؓ یا دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر فرار کا طعن کستا رہے وہ ملعون پکا کافر ہو گا یا سبائی مسلمان؟ وضاحت کریں۔

سوال نمبر 521: کیا حضور اکرمﷺ‏ معاہدہ کے پابند تھے یا عہد شکن بھی تھی؟

جواب: تکمیل معاہدہ کے بعد پابند ہوتے تھے، قبل تکمیل پابندی ضروری نہیں۔

سوال نمبر 522: اگر حضور اکرمﷺ‏ بات کے پکے تھے تو صلح حدیبیہ کا شرائط نامہ نقل کیجیے؟

جواب: تاریخِ اسلام ندوی صفحہ 48 اور نجیب آبادی جلد 1 صفحہ 168 پر شرائط نامہ لکھا ہے:

1: مسلمان اس سال عمرہ نہ کریں گے آئندہ سال آ کر کریں گے۔ 

2: اگلے سال آئیں گے تین دن سے زیادہ نہ ٹھہریں گے۔

3: ہتھیار لگا کر نہ آئیں گے صرف تلواریں بانیام ساتھ ہوں گی۔

4: اگر قریش میں سے کوئی شخص بلا اجازت اپنے دلی کے مسلمانوں کے پاس چلا جائے گا تو قریش کی طرف واپس کیا جائے گا۔ لیکن اگر کوئی مسلمان قریش کے پاس آ جائے گا تو واپس نہ کیا جائے گا۔

5: صلح کی معیاد 10 سال ہو گی کوئی فریق دوسرے کے جان و مال سے تعرض نہ کرے گا۔

6: عرب کا ہر قبیلہ آزاد ہو گا۔ وہ فریقین میں جس کا چاہے حلیف بن جائے۔

صفحہ 2 از 9