Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

اہلِ ذمہ کے مذہبی شعائر پر پابندی


اہلِ ذمہ کے مذہبی شعائر پر پابندی

اسلامی سلطنت میں ذمی لوگوں کو اپنے مذہبی شعائر اپنی عبادت گاہوں تک محدود رکھنے کا حکم ہے، کھلے بندوں وہ ان کا اظہار نہیں کر سکتے۔ یہ وہ امور ہیں جن میں مسلمانوں کے لئے کوئی وجہ التباس نہیں۔ لیکن جو غیر مسلم مسلمانوں کی طرح اذانیں دیں اور اس میں ہر لمحہ مسلمانوں کے لئے اشتباہ کا سامان ہو، انہیں اس درجے میں بھی اذان دینے کی اجازت دینا مسلمانوں کی عبادت اور ان کے شعائر کو خطرے میں ڈالنا ہو گا۔ 

بغداد یونیورسٹی کے استاذ ڈاکٹر عبدالکریم زیدان لکھتے ہیں کہ: ذمیوں کو اپنی عبادت گاہوں کے اندر اندر اپنے مذہبی شعائر قائم کرنے کا حق ہے، باہر مسلمانوں کے علاقوں میں انہیں ان کے اظہار کی اجازت نہیں۔ مسلمانوں کے علاقے دینِ اسلام کے نشانوں کی جگہیں ہیں، اور جمعہ و عیدین اور اقامت حدود وغیرہ شعائر اسلام کے اظہار کے مواضع ہیں۔ سو اسلامی سلطنت میں ایسے شعائر کا کھلا اظہار درست نہیں جو اسلامی شعائر کے خلاف ہو، کیونکہ مسلمانوں کا استخفاف اور ان سے ان کے شعائر میں ٹکراؤ ہو گا۔