غیر مسلموں سے سیتا رام، جے رام جی و غیر سے سلام کرنے والے شخص سے مسلمانوں کا ربط ضبط رکھنا اور اس کے یہاں طعام میں شرکت کرنا
سوال: ایک شخص غیر مسلموں سے سیتا رام، جے رام جی و غیر سے سلام کرتا ہے، ایسے شخص سے مسلمانوں کا ربط ضبط رکھنا اور اس کے یہاں میلاد و طعام میں شرکت کرنا کیسا ہے؟
جواب: مذکورہ طریقہ پر غیر مسلموں سے سلام کرنے کے سبب وہ شخص مبتلائے کفر ہے۔ اعلیٰ حضرت تحریر فرماتے ہیں کہ مشرک کی جے نہ پکارے گا مگر مشرک۔ اور معبودان باطلہ کی جے بولنا اس سے بھی سخت تر ہے۔
لہٰذا تاوقتیکہ شخص مذکور علانیہ توبہ و استغفار نہ کرلے اور بیوی والا ہو تو تجدیدِ نکاح نہ کرے مسلمانوں کا اس سے ربط ضبط رکھنا اور اس کے یہاں میلاد و طعام میں شرکت کرنا جائز نہیں
قال الله تعالىوَلَا تَرۡكَنُوۡۤا اِلَى الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ
(سورۃ ھود: آیت نمبر، 113)
(فتاوىٰ فيض الرسول: جلد، 1 صفحہ، 290)