Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

غیر مسلموں کو قرآن مجید بانٹنا


سوال: غیر مسلموں کو قرآن مجید بانٹنا کیسا ہے؟

جواب: غیر مسلموں کو قرآن مجید بانٹنا منع ہے کہ انہیں دینے میں کتاب اللہ کی بے ادبی و بے حرمتی یقینی ہے کیونکہ ان کی پاکی ناپاکی کے برابر ہے، وہ ہزار بار بھی وضو و غسل سے پاک نہیں ہو سکتے

 وقال الله تعالیٰ لَّا يَمَسُّهٗۤ اِلَّا الۡمُطَهَّرُوۡنَ۞

(سورۃ الواقعہ: آیت نمبر، 79)

قرآن نہ چھوؤ مگر پاکی ہی کی حالت میں۔

اور حضرت صدر الشریعہ تحریر فرماتے ہیں کہ ان کے ہاتھ میں قرآن مجید نہ دیا جائے۔

(فتاوىٰ فقيہ ملت: جلد، 2 صفحہ، 327)