فضائل سیدنا علیؓ اور جعلی روایات - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

فضائل سیدنا علیؓ اور جعلی روایات

  مولانا مہرمحمد میانوالی

صفحہ 12 از 20

4: احمد بن یوسف ازدی نیسابوری حافظ ثقہ المتوفیٰ 274 ھ

5: ابراہیم بن یزید النخعی ثقہ کثیر الارسال المتوفیٰ 96 ہجری۔

6: ابراہیم بن سعد بن ابراہیم زہری ثقہ و حجتہ المتوفیٰ 185 ہجری۔

7: احمد بن ابراہیم الدورقی آفندی ثقہ حافظ المتوفیٰ 247 ہجری۔

8: ایوب بن ابی تمیمہ سختیانی، ثقہ، حجتہ، فقیہہ المتوفیٰ 131 ہجری۔

9: سیدنا انسؓ بن مالک انصاری خزرجی خادم النبیﷺ المتوفیٰ 93 ہجری،

10: اسماعیل بن ابراہیم المعروف بابن علیہ ثقہ حافظ المتوفیٰ 193 ھ

11: حبیب بن ابی ثابت بن قیس ثقہ، فقیہہ المتوفیٰ 119 ہجری۔

12: الحسن بن ابی یسار المعروف بالبصری ثقہ فقیہہ فاضل المتوفیٰ 110 ہجری۔

13: الحسن بن علی الملوانی ثقہ حافظ لہ تصانیف المتوفیٰ 242 ہجری۔

14: حماد بن ابی سلیمان الاشعری المتوفیٰ 120 ہجری،

15: خارجہ بن زید بن ثابت ثقہ فقیہہ یکے از فقہاء سبعہ المتوفیٰ 100 ہجری۔

16: حماد بن سلمہ بن دینار ثقہ فقیہہ عابد المتوفیٰ 167 ہجری۔

17: سفیان بن عینیہ الکونی حافظ فقیہہ المتوفیٰ 198 ہجری۔

18: سفیان بن سعید الثوری ثقہ امام حجتہ المتوفیٰ 161 ہجری۔

19: الامام الاعظم مقتدا و حجت نعمان بن ثابت ابو حنیفہؒ المتوفیٰ 150 ہجری۔

20: ابو یوسف یعقوب الامام الفقیہہ الحجۃ المتوفیٰ 187 ہجری۔

21: محمد بن الحسن الشیبانیؒ الامام صاحب ابی حنیفہؒ،

22: محمد بن ادریس الامام الشافعیؒ المتوفیٰ 204 ہجری۔

23: الامام مالک بن انسؒ صاحب الموطا المتوفیٰ 179 ہجری۔

24: الامام احمد بن حنبل بغدادیؒ المتوفیٰ 240 ہجری۔

25: ابو جعفر محمد بن علی بن حسینؒ الباقر المدنی ثقہ امام المتوفیٰ 114 ہجری رحمہم اللہ اجمعین۔

سوال نمبر 948: صحاح ستہ کے علاوہ مزید 40 کتابوں کی فہرست شائع فرمائیں جو حجت ہوں اور 300 سال پہلے کی تحریر ہوں؟ 

جواب: کتب احادیث: 1: صحیح ابنِ حبان

2: موارد الظمآن

3: مستدرک حاکم مع تصحیح الذہبی تنہا حجت نہیں

4: مسند احمد متکلم فیہ احادیث کے سوا

5: مؤطا امام مالک

6: سنن رزین

7: شرح معانی الاثار للطحاوی،

8: مشکوٰۃ المصابیح،

9: جمع فوائد،

10: ریاض الصالحین،

11: مجمع الزوائد مع تضعیف و توثیق رجال،

12: زاد المعاد،

13: اعلام الموقعین،

14: جامع الاصول من احادیث الرسولﷺ‏،

15: فتح الباری لابنِ حجر،

16: عمدۃ القاری للعینی،

17: صحیح ابو عوانہ للاسفرائینی،

18: مسند ابوداؤد طیالسی،

19: سنن الکبریٰ بیہقی،

20: شمائل ترمذی،

21: تخریج الزیلعی علی احادیث الہدایہ یعنی نصب الرایہ، ان کے حجت ہونے کا معنیٰ یہ ہے کہ اکثر و بیشتر احادیث صحیح حجت ہیں اگر بعض متکلم فیہ یا مجروح ہوں تو استدلال نہ ہو گا۔ 

کتبِ فقہ:

22: امام محمدؒ کی کتب ظاہر روایتہ

23: کتاب الام للشافعی،

24: المدونتہ الکبریٰ علی فقہ الامام مالکؒ

25: مغنی ابنِ قدامہ علی فقہ الامام احمد بن حنبلؒ

26: کتاب المبسوط للسرخسی

27: ہدایہ للمرغنیانی

28: البدائع والصنائع

29: فتح القدیر لابنِ ہمام

30: فتاویٰ عالمگیری۔ 

کتبِ تفسیر:

31: الجامع لاحکام القرآن للقرطبی

32: تفسیر ابنِ کثیرؒ

33: تفسیر مدارک

34: روح المعانی

35: تفسیر جلالین۔

کتبِ تاریخ و رجال:

36: طبقات ابنِ سعد المتوفیٰ 230 ھ

37: کتاب الجرح والتعدیل لابنِ ابی حاتم المتوفیٰ 327 ہجری

38: تاریخ الامم والملوک للطبری المتوفیٰ 310 ہجری

یہ کچی پکی ہر قسم کی تاريخی روایات کی ڈکشنری ہے۔ راوی کذاب و وضاع بھی ہیں۔ صرف وہ واقعات و روایت صحیح ہیں جو قرآن و سنت اور اسلامی انقلاب کی روح کے مطابق ہیں۔

39: تاریخ ابنِ خلدون

40: الہدایہ والنہایہ لابنِ کثیر الدمشقی المتوفیٰ 774 ہجری، رحمہم اللہ علی مؤلفیہا۔

سوال نمبر 949: عزاداری کو آپ ناجائز کہتے ہیں عقلی دلائل دیجیے؟ 

*جواب:* آپ کا ہر لفظ الٹے مفہوم میں استعمال ہوتا ہے۔ گویا لغت سے لفظ اچھا تلاش کیا اور اس کا مفہوم اور استعمال اغراضِ فاسدہ کے تحت انتہائی غلط چیزوں میں کیا مثلاً ذاکر کا شرعی و لغوی معنیٰ خدا کا یاد کرنے والا ہے۔ آپ نے ایک فاسق گویّے تبرّا باز کا نام رکھ دیا۔ عزا اور تعزیہ تعزی سے بنا ہے یعنی کسی غمزدہ کو تسلی دینا صبر کی تلقین کرنا۔ آپ نے خلاف شرع و صبر رونے پیٹنے اور بین و ماتم کی محفل کو مجلس عزا نام دے دیا۔ بطور یادگار پوجی جانے والی شکلِ قبر کو تعزیہ نام دے دیا۔ منافق اور دوغلے شخص کا نام مومن رکھ دیا۔ شیعہ تابعدار اور گروہ کو کہتے ہیں۔ آپ نے اس گروه کا نام رکھ دیا جو سیدنا علیؓ کا عملاً اعلانیہ مخالف ہو مگر آپ کی محبت میں غلو کرے باقی سب صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین و تابعینؒ اور امتِ محمدیہ کو منافق یا کافر بتائے۔ 

ردّ عزاداری پر ہماری مستقل کتاب حرمتِ ماتم اور تعلیماتِ اہلِ بیتؓ ہے۔ اس کے مقدمہ میں 15 وجوه بالتفصیل مذکور ہیں ملاحظہ فرمائیں۔ قرآن و کتبِ سنی و شیعہ سے 150 دلائل مزید ہیں۔

سوال نمبر 950: ہر قوم اپنے بزرگوں کی یادگاروں کی تعظیم و قدر کرتی ہے لیکن آپ اہلِ بیتؓ کی زیارات ناگوار سمجھتے ہیں کہ اہلِ بیتؓ برگزیدہ نہیں؟ 

جواب: بزرگوں کی یادگار دو قسم کی ہوتی ہیں۔

1: عقائد، افکار، رسوم و اعمال اور اخلاقی اقدار جو قوم اپنے بزرگوں کی ان چیزوں کی تعظیم و قدر کرے اور ان کو اپنائیں معاشرے میں پھیلائے وہ ایک زندہ اور بزرگوں کی صحیح جانشین سمجھی جاتی ہے جیسے مسلمان قوم کو اپنے پیغمبرﷺ‏ اور اصحابِؓ پیغمبرﷺ‏ کی ایک ایک سنت و ادا کو اپناتے اور پھیلاتے پھرتے ہیں ان کا نام زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

صفحہ 12 از 20