فضائل سیدنا علیؓ اور جعلی روایات - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

فضائل سیدنا علیؓ اور جعلی روایات

  مولانا مہرمحمد میانوالی

صفحہ 19 از 20

فانا احب الله و رسولهﷺ وابا بكر و عمر (بس میں اللہ سے اور اس کے رسولﷺ سے اور حضرت ابوبکرؓ و حضرت عمرؓ سے محبت رکھتا ہوں اور امیدوار ہوں کہ ان کے ساتھ ہوں گا اگرچہ ان جیسے اعمال نہیں کر سکا۔ (مسلم شریف)

2: قال من احب جمیع اصحابی و تولاھم و استغفرلھم جعلہ اللہ یوم القیٰمۃ معھم فی الجنۃ۔ (ریاض النضرۃ: صفحہ، 21)

جس نے میرے تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے محبت رکھی اور ان سے دوستی کی ان کے لیے استغفار کیا تو قیامت کے دن اللہ اسے ان کے ساتھ جگہ دے گا۔

3: حضرت عبداللہ بن مغفل سے ترمذی کی وہ حدیث مشہور ہے جو ہم خطبوں میں پڑھتے ہیں: کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا میرے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں خدا سے ڈرنا، خدا سے ڈرنا میرے بعد ان کو نشانہ نہ بنانا۔ جس نے ان سے محبت کی اس نے میرے ساتھ محبت کی وجہ سے کی اور جس نے ان سے دشمنی رکھی اس نے میرے ساتھ اپنی دشمنی کی وجہ سے ان سے دشمنی کی۔ توثیق ہم پہلے نقل کر چکے ہیں۔

4: طبرانی نے بسند حسن مرفوع روایت کی ہے جس نے سیدنا عمر فاروقؓ سے دشمنی رکھی اس نے مجھ سے دشمنی رکھی اور جس نے اس سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی۔ (تاریخ الخلفاء للسیوطی: صفحہ، 94)

سوال نمبر 994: مسند احمد میں بروایت انس مرفوع حدیث ہے کہ میرے اہل اور حضرت علیؓ کو پیار کرو جس نے میرے اہلِ بیتؓ میں سے کسی سے بھی بغض رکھا میری شفاعت اس پر حرام ہے۔

جواب: اہلِ سنّت اسی کے مطابق عقیدہ رکھتے ہیں جبکہ شیعہ 1/2 3 افراد کے سوا تمام اہلِ بیتِؓ رسول اکرمﷺ اور آلِ سیدنا علیؓ سے اعلانیہ دشمنی رکھتے ہیں۔

سوال نمبر 995: وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكۡتُمۡ (الآیۃ) قرآنی حکم کے مطابق ہم بیوی کو شوہر کے ترکے سے وراثت دیتے ہیں آپ شیعہ کے خلاف پروپیگنڈا کیوں کرتے ہیں؟

جواب: وہ غیر منقولہ ترکہ جائیداد میں سے حصہ نہیں دیتے۔ فقہ شیعہ کی نصابی معتبر کتاب توضیح المسائل صفحہ 335 میں ہے بیوی کو گھر باغ اور کھیت کی زمین اور دوسری زمینوں سے اور ان کی قیمت سے کوئی حصہ نہیں ملے گا اور گھر کی اس چیز سے بھی جو فضا میں قائم ہوں جیسے عمارت اور درخت کا کوئی حصہ نہیں ملے گا۔

قرآن پاک میں مِمَّا تَرَكۡتُمۡ تو عام ہے پھر حکمِ قرآنی کے خلاف بیوی کو ترکہ جائیداد سے جو سب سے زیادہ قیمتی ہوتا ہے کیوں محروم کیا گیا۔ معلوم ہوا شیعہ مذہب صرف دنیا پرستی اور جاگیردارانہ ہے۔

سوال نمبر 996: جَآءَ الۡحَـقُّ وَزَهَقَ الۡبَاطِلُ‌ اِنَّ الۡبَاطِلَ كَانَ زَهُوۡقًا کہ حق آیا باطل بھاگ گیا بے شک باطل بھاگنے ہی والا ہے۔ ہر دور میں اہلِ باطل کثیر ہیں اور اہلِ حق قلیل اس آیت کو کس زمانے پر تطبیق کیا جائے؟

جواب: جب یہ آیت اتری اور رسولِ خداﷺ نے مکہ کو فتح کیا اور کعبہ کو بتوں سے پاک کر کے یہ آیت پڑھی۔ جب خلافتِ ثلاثہ راشدہؓ نے کفار کو مار بھگایا قیصر و کسریٰ ختم ہو گئے جب عہدِ اموی و عباسی و عثمانی میں شوکت و غلبۂ اسلام تمام دنیا پر جم گیا۔ تمام زمانوں پر آیت فٹ ہے۔ کفار کا کم ہونا مراد نہیں مغلوب و مقہور ہو جانا مراد ہے۔

سوال نمبر 997: ابلیس کو يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَ تک مہلت ملی وہ دن کون سا ہو گا؟ 

جواب: وہ قیامت کا دن ہو گا۔

سوال نمبر 998: روزِ قیامت يَوْمِ الدِّيْنِ، يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَ میں کیا فرق ہے؟

جواب: تینوں ایک طویل دن کے نام ہیں البتہ فرق اعتباری یوں ہے۔ کہ قیامت کا معنیٰ کھڑا ہونا ہے۔ تو نفخۂ اولیٰ سے کائنات ارض و سماء کی شکست و ریخت سے لے کر جنت و دوزخ میں داخلے تک سارا زمانہ قیامت کہلاتا ہے۔ يَوْمِ الدِّيْنِ وہ خاص وقت جس میں اعمال کا بدلہ دیا جائے گا اور يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَ نفخۂ دوم کے وقت جب مردے قبروں سے اٹھ کر دوبارہ زندہ ہوں گے۔ شیطان کو مہلت نفخہ اولیٰ تک ہے۔

سوال نمبر 999: اگر کوئی لا دین شخص آپ پر سوال کرے کہ لفظِ دین کی تعریف بزبانِ خلفاء ثلاثہؓ بیان کریں تو آپ کا جواب کیا ہو گا؟ حضرت ابوبکرؓ، حضرت عمرؓ و حضرت عثمانؓ میں سے کسی صاحب کی بیان کردہ دین کی تشریح اپنی کسی صحیح کتاب سے مکمل حوالہ کے ساتھ نقل فرما دیجیے؟

جواب: سب سے بڑے لا دین تو آپ لوگ ہیں کہ یہ بے دینی کا سوال کر رہے ہیں۔ بندۂ خدا مسند احمد بن حنبل رحمۃاللہ کی پہلی جلد کا مطالعہ کریں کیا ان سے مروی سینکڑوں روایات میں مکمل باتشریح دین مروی ہے یا نہیں؟ مسلم شریف کتاب الایمان بخاری، ترمذی وغیرہ میں حدیثِ حضرت جبرائیل علیہ السلام کے عنوان سے جو حضرت عمرؓ بن خطاب کی طویل حدیث مروی ہے اس میں دینِ اسلام کے عقائد ایمانیات، فرائض و ارکان، اخلاق و تصوف اور علم اشراط الساعہ سب آ گیا ہے۔ اس کا ترجمہ ہم نے تازہ رسالہ مسلمان کسے کہتے ہیں؟ کے ٹائٹل صفحہ 2 پر تعارفِ اسلام کے نام سے لکھ دیا ہے اور آپ کو بھیجا ہے ملاحظہ کریں۔ ہوش سے سنیں! خلفاء ثلاثہؓ پیدائشی عالم لدنی ہونے کا دعویٰ کر کے پیغمبرﷺ پر تکبر نہیں کرتے بلکہ وہ وَيُعَلِّمُهُمُ الۡكِتٰبَ وَالۡحِكۡمَةَ والے پیغمبرِ عظیمﷺ‏ کے محنتی شاگرد ہیں تمام عمر آپ کے سامنے زانوئے تلمذ تہ کر کے علمِ دین سیکھا پھر اس کی نشر و اشاعت کی اور اس دنیا کے معلم بن گئے۔ کسی وجہ سے ناراض ہو کر قرآن بغل میں چھپائے نہ حجرہ نشین ہوئے نہ غار میں ٹھکانہ بنایا بلکہ بلا تقیہ و خوف اور بغیر لومۃ لائم اعلانیہ دینِ خدا کی تبلیغ، تعلیم و تشریح کرتے رہے اور سب دنیا ان کو دینِ اسلام کا پیشوا مانتی ہے۔ لفظ دین پر ضد کرنے اور اڑ جانے کا پروگرام ہے تو میں کہتا ہوں لفظِ نظامِ مصطفیٰ جو دینِ شریعت کا نام ہے کی تعریف بزبان 12 ائمہ اپنی کسی کتاب سے مکمل نقل کریں ماتم کرتے کرتے امام باڑا کی دیوار سے اپنا سر تو پھوڑ دیں گے۔ مگر یہ تشریح نہ پائیں گے۔ دیدہ باید؟

خلفاء ثلاثہؓ کے ہاں دین کی تشریح و حقیقت سنتِ نبویﷺ‏ پر چلنا ہے۔

1: حضرت ابوبکر صدیقؓ نے فرمایا: جو کام بھی رسول اللہﷺ کرتے تھے میں وہ ضرور کروں گا۔ میں ڈرتا ہوں کہ اگر میں نے رسول اللہﷺ کے کاموں سے کوئی چھوڑ دیا تو گمراہ ہو جاؤں گا۔ (مسند احمد: جلد، 1 صفحہ، 6)

صفحہ 19 از 20