Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

غیر مسلم کو تعویذ دینا


سوال: غیر مسلم کو تعویذ لکھ کر دینا کیسا ہے؟

جواب: غیر مسلم کو آیات قرآنیہ و اسمائے الہیہ، کلمات طیبہ لکھ کر بطور تعویذ دینا جائز نہیں کہ وہ اس کا ادب ملحوظ نہ رکھیں گے، ہاں اگر اس کے اعداد لکھ کر دیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

اعلیٰ حضرت تحریر فرماتے ہیں کہ غیر مسلم کو آیات قرآنی لکھ کر ہرگز نہ دی جائیں کہ اساءت ادب کا مظنہ ہے۔ بلکہ مطلقاً اسمائے الہیہ و نقوش مطہرہ نہ دیں کہ ان کی بھی تعظیم واجب ہے بلکہ دیں تو ان کے اعداد لکھ دیں۔

(فتاویٰ مرکز تربیت افتاء: جلد، 2 صفحہ، 439)